دیرلوئرمیں مسافر وین کھائی میں جاگری،14افراد جاں بحق

دیرلوئرمیں مسافر وین کھائی میں جاگری،14افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:دیر بالا میں کوسٹر گہری کھائیمیں گرگئی جس کے نتیجے میں14 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے لواری ٹاپ کے قریب روالپنڈی سے چترال جانے والی  کوسٹر خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرگئیحادثے  میں 8 افراد جاں بحق  اور15 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد دیربالا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

  حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کے عملے جائے حادثہ پر پہنچ گئی جاں بحق اور  زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں پر مزید 6 افراد دم توڑ گئے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے تیز تفتاری کے باعث  پیش آیا۔

متعلقہ خبریں