Daily Mashriq

کب تک امریکی پالیسی کا جواب مظاہروں کے ذریعے دیتےرہینگے، شیخ رشید

کب تک امریکی پالیسی کا جواب مظاہروں کے ذریعے دیتےرہینگے، شیخ رشید

ویب ڈیسک :امریکا سے مذاکرات کیلیے بیک ڈور چینل کھولے جائیں، شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نے سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن کو چین کا دورہ کرایا، کب تک ہم کرائے کے آدمی بنیں رہیں گے، کوئلے کی دلالی میں منہ ہمارا ہی کالا ہوتا ہے، آپ نے ملا منصور کو مار دیا، امریکی پالیسی  کا جواب مظاہروں سے دیا جارہا ہے، اسکول کے زمانے سے پتلے جلتے دیکھ رہا ہوں، اس کا فائدہ کیا ہوا، اپوزیشن کا بند کمرہ اجلاس بلائیں۔

شیخ رشید احمد نے ایل این جی معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی ہم نے خریدی ہے، ہر 700 میٹر کے فاصلے پر ہماری موٹر وے سوالیہ نشان ہے ، پاکستان امریکا کے ساتھ بیک ڈور چینل کھولے، میڈیا پر دفتر خارجہ سے متعلق خبریں شرمناک ہیں ، پاکستان  میں دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد پکڑے گئے مارے گئے ، دنیا میں ایسا کوئی واقعہ نہیں جس کے ڈانڈے پاکستان سے نہ ملتے ہوں ، چین کے سوا پاکستان کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا، روس کے بارے میں غلط فہمی کا شکار نہ رہیں۔

متعلقہ خبریں