Daily Mashriq


امریکہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے، چوہدری نثار

امریکہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے، چوہدری نثار

ویب ڈیسک:امریکہ پاکستان پر الزام لگا رہا ہے تو ثبوت لے کر آئے، چوہدری نثار

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ امریکا عسکریت پسندوں سے خود تو مذاکرات کرتا ہے لیکن پاکستان کرے تو مخالفت کرتا ہے، امریکا پاکستان سے پوچھ کر افغانستان میں نہیں آیا خود آیا ہے، امریکا کی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان نہیں۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف قراردادوں سے حل نہیں ہوگا، ہم نے بیرونی طاقتوں کو راستہ بنانے کا خود موقع دیا، امریکا عسکریت پسندوں سے خود مذاکرات کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کرے تو مخالفت کرتاہے، ہم نے ڈر کر اپنے معاملات خراب کیے، امریکا ڈالرز کی بات اس لیے کرتاہے کیونکہ ہمارا ریکارڈ درست نہیں، جب پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں تھیں تو امریکا فوجی آمروں کو ڈالرز دیتا تھا، اب جب پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں نہیں تو امریکا الزامات لگا رہا ہے۔ امریکی صدر کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

متعلقہ خبریں