Daily Mashriq


عمران خان کا بحیثیت وزیراعظم جی ایچ کیو کا پہلا دورہ

عمران خان کا بحیثیت وزیراعظم جی ایچ کیو کا پہلا دورہ

ویب ڈیسک:وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان نے پہلی بار جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے نعد پہلی بار جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا اس موقع پر دیگر وفاقی وزرا،خارجہ، دفاع،اطلاعات، خزانہ اور وزیرمملکت برائے داخلہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔

 وزیراعظم کو خطے کی سکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل اور ایل او سی کے متعلق بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے وزیرِاعظم کو دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ  وزیرِاعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کے روز پہلی باضابطہ ملاقات کی جس میں اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن کی کوششون کو جاری رکھا جائے گا۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں