Daily Mashriq

چیف جسٹس پاکستان نے ڈی پی او پاک پتن کے تبادلے کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے ڈی پی او پاک پتن کے تبادلے کا ازخود نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک:چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل اور خاور مانیکا کے معاملے اور بعد ازاں ان کے تبادلے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈی پی او پاکپتن اور خاور مانیکا کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ابوبکر خدابخش، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی اوپاک پتن کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جب کہ کیس کل سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی پی او پاکپتن کی جانب سے خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے کا معاملے سامنے آیا تھا جس کے بعد آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں