Daily Mashriq


آصف زرداری کو متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی رائے کا احترام کرنا چاہیے،مولانافضل الرحمٰن

آصف زرداری کو متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی رائے کا احترام کرنا چاہیے،مولانافضل الرحمٰن

ویب ڈیسک:صدارتی انتخاب کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے آصف زرداری دوستی کے تقاضوں پر پورا اتریں گے،مولانا فضل الرحمٰن۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کو مسلسل پیغام بھیج رہا ہوں، اپوزیشن کیجانب سے دو امیدواروں کا نقصان ہمیں ہی ہوگا، آصف زرداری سے تمام جماعتوں کے اتفاق رائے کا احترام کرنے کی درخواست کر رہا ہوں اور امید کرتا ہوں  وہ دوستی کے تقاضوں پر پورا اتریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریکِ انصاف اکثریتی جماعت نہیں بلکہ بڑا گروپ ہے، وزیرِاعظم کے انتخاب کے موقع پر پیپلز پارٹی اپنا ووٹ استعمال کرتی تو شہباز شریف کی کامیابی یقینی تھی، پیپلز پارٹی کیجانب سے ووٹ نہ دینے کے فیصلے سے عمران خان کامیاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات 2018ء میں بدترین دھاندلی ہوئی، ہم انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، الیکشن کمیشن ناکام ہو چکا، الیکشن کمیشن کے استعفے کا مطالبہ تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ موقف ہے۔ ہم تو اسمبلی میں حلف اٹھانے کے روادار نہیں تھےتاہم متحدہ اپوزیشن کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ہم اسمبلی میں گئے۔

متعلقہ خبریں