Daily Mashriq


ایشین گیمز:پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

ایشین گیمز:پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

ویب ڈیسک:پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں،فائنل ملائشیا اور جاپان کے درمیان ہوگا۔

انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی کے مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نسبتاً کمزور حریف جاپان سے تھا لیکن گزشتہ میچوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والی قومی ٹیم سیمی فائنل میں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی۔

میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں لیکن دوسرے کوارٹر کے تیسرے ہی منٹ میں جاپان کو پینالٹی کارنر ملا جس پر شوٹا یماڈا نے میچ کا واحد گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے میچ میں واپسی اور مقابلہ برابر کرنے کی متعدد کوششیں کی لیکن وہ ان کی کوئی بھی کوشش کارگر ثابت نہ ہوئی اور جاپان نے دن کا دوسرا اپ سیٹ کرتے ہوئے پاکستان کو 0-1 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔

دوسری طرف ایشین گیمز ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ قرار دی جانے والی بھارتی ٹیم بھی ملائشیا سے میچ ہارنے کے بعد گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

بھارت اور ملائشیا کے درمیان کھیلا جانے والا مقررہ وقت میں دو دو گول سے برابر رہا تاہم میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹس کی بنیاد پر ہوا۔

متعلقہ خبریں