پشاور:خیبرپختوا اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف قرارداد منظور

30 اگست 2018 (21:47)

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا اسمبلی میں گستاخانہ مواد کیخلاف قرداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

خیبرپختوان خوااسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور لی گئی ہے۔ قرار داد جماعت اسمبلی کے رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ نے پیش کی۔

عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی ذرائع استعمال کئے ہیں تاہم یہ بات اسی حد تک نہیں رکنی چاہئے، گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کی دل آزاری ہو رہی ہے، ہالینڈ کے سفارتکار کو بلا کر شدید احتجاج کیا جائے اور ہالینڈ کی تمام مصنوعات پر پاکستان میں پابندی ہونی چاہئے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ کیجانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

مزیدخبریں