صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر اداکارائیں چراغ پا

30 اگست 2018 (22:53)

ویب ڈیسک: ماضی میں تھیٹر کی معروف اداکارائیں صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان پر آگ بگولا ہوگئیں۔

پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے  مختلف پروگراموں میں نامناسب زبان استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سیاستدانوں سمیت اداکاراؤں کے حوالے سے بھی نامناسب زبان استعمال کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فیاض الحسن چوہان نے اداکارہ نرگس اور میگھا کو بھی نشانے پر رکھا، ان کا کہنا تھا کہ میں نرگس کو حاجن بناتا اور میگھا سے 300 روزے رکھواتا۔صوبائی وزیراطلاعات کے بیان پر ماضی کی معروف اداکارہ نرگس نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ شوبز کی دنیا کو مکمل طور پر خیر آباد کہہ چکی ہیں اور کسی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی اور یہی درخواست کرتی ہیں انکے بارے میں بات کرنے سے باز رہا جائے۔ ادکارہ میگھا نے تو فیاض الحسن چوہان کے بیان پر سخت رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے صوبائی وزیر ہیں جنہیں اپنے ملک خاتون اداکاراوں کے بارے میں بات کرنے کی تمیز بھی نہیں۔بعد ازان صوبائی وزیرنے ایک ویڈیو بیان میں اپنے بیان پر معذرت کا اظہار کیا اور آئندہ کیلئے محتاط رہنے کی یقین دہانی بھی کی۔

مزیدخبریں