Daily Mashriq

بغیرسنسر فلم دکھا نے پر سنیماؤں اور ڈسٹری بیوٹرز کو نوٹس جاری

بغیرسنسر فلم دکھا نے پر سنیماؤں اور ڈسٹری بیوٹرز کو نوٹس جاری

 کراچی: سنسر بورڈ نے بغیر سنسر فلمیں دکھائے جانے پر سنیماؤں اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے قانونی نوٹس جاری کردیئے۔

رواں ماہ عید الاضحی کے موقع پر پرے ہٹ لو اور سپر اسٹار جیسی فلمیں ریلیز کی گئیں تاہم اس دوران سندھ میں تین پشتو اور ایک پنجابی فلم بغیر سنسر کے سنیما گھروں میں دکھائی گئی جس پر سنسر بورڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سنیماؤں  اور ڈسٹری بیوٹرز کو قانونی نوٹس جاری کردیئے۔

اس حوالے سے چیئرمین سندھ سنسر بورڈ خالد بن شاہین کا کہنا ہے کہ عید کے دوران مجھے بتایا گیا کہ چار فلمیں بغیر سنسر کے سنیماؤں میں دکھائی جا رہی ہیں جب اس بارے میں مکمل حقائق ہمارے علم میں آئے تو ہم نے فوری طور پر ان سب کو قانونی نوٹس جاری کئے۔چیئرمین سندھ سنسر بورڈ کا کہنا تھا کہ  اس معاملے پر سنیما مالکان کو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ مالکان اس قسم کی کارروائی کے مرتکب پا ئے گئے تو ان کے سینماؤں کو سربمہر اور ڈسٹری بیوٹرز کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ انہوں نے  کہا کہ ہمارا ادارہ قوائد و ضوابط کے تحت کام کر رہا ہے جس کا کام سنیما گھروں میں فلموں کو نمائش سے قبل مانیٹر کرنا ہے

متعلقہ خبریں