Daily Mashriq

گلبہار میں خواتین کے تنازعہ پر ایک شخص قتل

گلبہار میں خواتین کے تنازعہ پر ایک شخص قتل

پشاور(سپیشل رپورٹر)گلبہار میں خواتین کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق بدھ کی شب انہیں اطلاع ملی کہ گلبہار کے علاقہ میں محمد سعید ولد اعبدالسلام نامی شخص کو گھر کی دہلیز پر نامعلوم افراد نے گو لی مارکر قتل دیا ہے اس اطلاع پر پولیس نے فور ی طور موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں اس دوران پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم تک رسائی حاصل کرکے شہزاد ولد نصر اللہ سکنہ ڈبگری پشاور کو حراست میںلے لیا جس کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر کے مزیدتفتیش شروع کر دی گئی ہے، پولیس حکام کا کہناہے کہ واقعہ مستوات کے تنازعہ پر پیش آیا ہے تاہم مقتول کے بھائی نے بھی ملزم کی شناخت کر لی ہے ۔

متعلقہ خبریں