میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی،

30 دسمبر 2016 (12:16)

ڈیسک: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو  ایک اننگز 18رنز سے شکست دے دی۔

میلبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن آسٹریلیا کی پہلی اننگز 642 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں

پاکستانی ٹیم نے کھیل شروع کیا تو ناقص کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم مقابلہ تو کیا آسٹریلیا کی برتری بھی ختم نہ کرسکی اور صرف 163رنزپرڈھیر ہوگئی۔ میچ کی دوسری اننگز میں اوپنرہوں یا  مڈل آرڈر ، نئے ہوں یا پرانے کوئی بھی پلیئر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا یہاں تک کہ پہلی اننگز میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے اظہر علی اور وکٹ کیپر  بیٹسمین سرفراز احمد 43،43 سکور کے ساتھ  نمایاں کھلاڑی رہے۔

ناقص کار کردگی کی ایک اور مثال یہ بھی تھی کہ ٹیم پاکستان کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔یہاں تک کہ تین کھلاڑی تو سکور کا کھاتہ کھولنے سے بھی قاصر رہے۔

پاکستان ٹیم کے اوپنرز پانچویں روزاچھا آغاز فراہم نہ کرسکے۔

 سمیع اسلم 2 اور بابر اعظم صرف 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 مصباح االحق صفر، یونس خان 24 اور اسد شفیق 16 رنز بناکر ہینڈز کومپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

 اظہر علی نے 43رنز بنائے اور وہ ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے.

جبکہ محمد عامر نے سرفراز احمد کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے.

پاکستان کی آٹھویں وکٹ اس وقت گری جب سرفراز احمد 43 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے.

وہاب ریاض اور لیگ اسپنریاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنےنام کرلی۔

مزیدخبریں