Daily Mashriq


امریکہ نے35روسی سفارتکاروں کوملک بدر کردیا,

امریکہ نے35روسی سفارتکاروں کوملک بدر کردیا,

ڈیسک:امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت اور ماسکو میں امریکی سفات کاروں کو ہراساں کیے جانے کے بعد روس کے 35 سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دےدیا ہے ۔

نیویارک اور میری لینڈ میں روس انٹیلی جنس ایجنسیز کے2 کمپائونڈز کو بھی بند کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے ۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ان اقدامات کی منظوری صدراوبامانے دی ہے ۔

امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلیکن اسپیکر پال ریان کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف اقدامات لگنے ہی چاہئے تھے،

کیونکہ ماسکو کافی عرصے سے امریکی مفادات کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا ۔

روسی دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں امریکی اقدامات کو دو طرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے ۔

دوسری   روسی  صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان نےروسی سفارتکاروں کی ملک بدری پرکہاکہ روس کی جانب سے جواب پرامریکہ کو کافی تکلیف ہوگی۔

تاہم انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ بھی دیا کہ روس صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے تک انتظار کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں