Daily Mashriq


کچھ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کرتی ہیں، مولانا فضل الرحمان

کچھ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کرتی ہیں، مولانا فضل الرحمان

ڈیسک:جمیعت علماءاسلام (ف)کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ روایتی سیاست کرنے والوں پر مفادات کا غلبہ ہے،اور کچھ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کردیتی ہیں اور یہی ہمارے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

 نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  ہماری جماعت دوسری پارٹیوں کی طرح نہیں ہے۔

 ہماری نظر میں مفادات کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ ہم اپنی توجہ عوام کی خدمت پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

 ہم ملک میں صرف قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے سیاست کررہے ہیں۔

ہماری جماعت کی بنیاد فرقہ واریت پر نہیں ہمارے دروازے ہرطبقے کے لئے کھلے ہیں۔

 جے یو آئی اقلیتوں کے تحفظ کی بھی بات کرتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں