Daily Mashriq


 پاناما کیس:سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی معافی سے متعلق ریکارڈ جمع،

پاناما کیس:سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی معافی سے متعلق ریکارڈ جمع،

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت شروع ہوگئی۔  سماعت کے آغاز پر وزیراعظم کے وکیل نےشریف خاندان کی وراثتی جائیداد کی تقسیم جب کہ نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی معافی سے متعلق ریکارڈ جمع کرادیا.

نیب کے عدالت میں جمع کروائے گئے ریکارڈ کے مطابق 20 اپریل 2000 کو اسحاق ڈار نے معافی کی درخواست دی اور اکیس اپریل کو چیئرمین نیب نے معافی کی درخواست منظور کی، چوبیس اپریل کو تحقیقاتی افسر نے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست دی۔ جبکہ پچیس اپریل کو اسحاق ڈار کا اعترافی بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ ہوا۔

 شاہدحامد کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست اور انٹراکورٹ اپیل خارج ہوئیں، جبکہ وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف ریفرنسز خارج کرنے کا فیصلہ رپورٹ کیا جا چکاہے۔

جسٹس کھوسہ نے استفسار کیا کہ فیصلے میں ریفرنس خارج اور تفتیش نہ کرنے کا کہا گیا، جواب میں شاہد حامد کاکہنا تھا کہ دوبارہ تفتیش کروانے کے معاملے پر دورکنی بینچ میں اختلاف تھا اس لیے فیصلہ ریفری جج نے سنایا۔

جسٹس کھوسہ نے شاہد حامد سے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ریفری جج کو اپنی رائے پر فیصلہ دینا تھا، جس پر شاہد حامد کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ریفری جج نے نیب کی دوبارہ تحقیقات کی درخواست مسترد کی۔

جسٹس گلزار نےوکیل سے استفسار کیا کہ کیا اس عدالتی فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

شاہد حامد کا  کہنا تھا کہ اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا گیا، عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا وقت ختم ہو چکا تھا۔

جسٹس کھوسہ کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ دلائل مکمل کر لیں پھر پراسیکیوٹر جنرل نیب سے پوچھیں گے۔

شاہد حامد کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پر منی لانڈرنگ کیس ختم ہو گیا، اب صرف الزام کی بنیاد پر نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کااعترافی بیان وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد ریکارڈ ہوا۔

شاہد حامد کا کہنا تھا کہ یہ 25 سال پرانا معاملہ ہے جسے 13 سے زائد ججز سن چکے ہیں، جبکہ منی لانڈرنگ کے الزام کے وقت اسحاق ڈار کے پاس عوامی عہدہ نہیں تھا۔

in  progress

متعلقہ خبریں