Daily Mashriq

پاناما لیکس کیس میں حکومت خط پر خط پیش کر رہی ہے،اس طرح تو ہر کالا دھن سفید ہو جائےگا،، اعتزاز احسن

پاناما لیکس کیس میں حکومت خط پر خط پیش کر رہی ہے،اس طرح تو ہر کالا دھن سفید ہو جائےگا،، اعتزاز احسن

ویب ڈیسک:پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میاں شریف کےکاروبار کرنےکا ثبوت خطوط نہیں ہو سکتے،قطری خطوط سےکسی آمدن کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

لاہورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن نے ن لیگ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا،کہتے ہیں قطری خطوط سے کسی آمدنی کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ میاں شریف کے کاروبار کرنے کا ثبوت خطوط نہیں ہو سکتے۔ جائز ذرائع بینکنگ ٹرانزیکشن سے ہی ثابت ہوتے ہیں۔ شریف خاندان اپنے جائز ذرائع واضح کرے۔

انہوں نے کہا  سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس میں حکومت خط پر خط پیش کر رہی ہےاگر یہ خطوط ٹھیک مان لئے گئے تو پاکستان کا ہر بزنس مین کالے دھن کو اسی طرح سفیدکرے گا۔

شریف خاندان کے پاس منی ٹریل نہیں اور وہ جائیداد کو تسلیم کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں