Daily Mashriq


وزیراعظم نوازشریف آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں ، مریم اورنگزیب

وزیراعظم نوازشریف آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں ، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک:لیگی رہنماؤں نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہناہےکہ وزیراعظم نوازشریف آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں جو انہوں نے پہلےدن دیاتھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناماکیس کی سماعت کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے  کہاکہ عمران خان نےمریم نوازکےزیرکفالت ہونےکاجھوٹاالزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت و تعلیم کانظام کون ٹھیک کرے گا،عمران خان نےصوبے میں احتساب کمیشن کو تالا لگا دیاہے۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ عالمی ادارے کہہ رہے ہیں پاکستان کی معیشت مضبوط ہورہی ہے،جبکہ عمران خان نےکارنزمیٹنگ میں کہا ملک دیوالیہ ہورہا ہے۔

مریم اورنگزیب نےکہاکہ نوازشریف کارکردگی کی بنیاد پر 2018کا الیکشن جیتیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہناتھاکہ عمران خان کبھی عوام کے حق میں بھی بات کرلیا کریں،کبھی کہتے ہیں سول نافرمانی کریں،کبھی کہتے ہیں ہنڈی سے پیسے بھیجیں، اور اب تو عمران خان نے یہ بھی کہہ دیا کہ ترقی یافتہ ممالک پاکستانیوں کو ویزا بھی نہ دیں۔

متعلقہ خبریں