Daily Mashriq

وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے ماتحت ادارے شفاف تحقیقات نہیں کر سکتے،عمران خان

وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے ماتحت ادارے شفاف تحقیقات نہیں کر سکتے،عمران خان

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے ماتحت ادارے کیسے شفاف تحقیقات کر سکتے ہیں، شریف خاندان کا اصل منی ٹریل اسحاق ڈا ر کے اعترافی بیان میں ہے

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اسمبلی میں کہا تھا کہ ان کے پاس تمام دستاویزات ہیں،نوازشریف کونہیں پتا تھا کہ ان کو عدالت میں آنا پڑے گا،شریف فیملی کے بیانات بدلتے جارہے ہیں۔

، اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہی اصل منی ٹریل کا ثبوت ہے، تاہم منی لانڈرنگ کا جو گواہ تھا اسکو بری کروالیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو پتہ ہی نہیں تھا کہ پانامہ کیس میں انکشافات ہوں گے اورنوازشریف کو عدالت آنا پڑے گا، جبکہ ملک میں اس طرح کی تلاشی اس سے پہلے کبھی نہیں لی گئی، کیس کا جو بھی نتیجہ ہو پاکستان کی بہتری ہو گی۔

in  progress

متعلقہ خبریں