انڈر19ورلڈ کپ ،بھارت نےپاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

انڈر19ورلڈ کپ ،بھارت نےپاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ویب ڈیسک:انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 203 رنز سے شکست دےدی،فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

پاکستان کیخلاف بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 272 رنز بنائے،

پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 69رنز سکور کر سکی اور ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے مین ناکام رہی۔

اننگز کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اور پاکستانی ٹیم کا کوءی بحی بلے باز بھارتی بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکا اور پاکستان کی طرف سے صرف18اور15رنز بنانے والے روحیل نذیراور سعدخان نمایان بیٹس مین رہے ،

پاکستان کھلاڑی آتے گئے اور آؤٹ ہوتے گئے، اوپنر عمران شاہ نے 2 رنز، محمد زید عالم 7، روحیل نذیر 18، علی زریاب آصف 1، عماد عالم 4، محمد طحہ 4، سعد خان 15، کپتان حسن خان صرف 1، شاہین آفریدی صفر، ارشد اقبال 1 رن بنا سکے جب کہ محمد موسیٰ نے 11 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے شبمن گل نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے،جبکہ پاکستان کی جانب سے پیسر محمد موسیٰ نے 4 وکٹیں حاصل کیں،ارشد اقبال نے 3 وکٹیں اور شاہین آفریدی صرف 1 وکٹ اپنے نام کر سکے۔

متعلقہ خبریں