نااہلی مدت کیس:عدم حاضری پر نواز شریف کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا گیا۔

نااہلی مدت کیس:عدم حاضری پر نواز شریف کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ویب ڈیسک:نااہلی مدت کیس میں عدم حاضری کے باعث نواز شریف کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے لیے 13 درخواستوں کی سماعت کررہا ہے

عدالت نے منیر ملک اور علی ظفر کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے آرٹیکل 62 کے دیگر متاثرین کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ میاں نوازشریف کی طرف سے کوئی بھی پیش نہ ہوا جس پر چیف جسٹس نے میاں نواز شریف کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔

خیال رہےکے آءین کے مذکورہ آرٹیکل کے تحت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کو بھی نااہل کیا گیا ہے۔  قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے درخواستوں پر نااہلی کی مدت کا تعین كردیا تو امکان ہے کہ ان دونوں رہنماؤں کو بھی ریلیف مل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 14 ارکان اسمبلی نے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں مطالبہ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا قانون ختم کرکے اس کی مدت کا تعین کیا جائے، درخواستیں دائر کرنے والوں میں وہ ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں جنہیں جعلی تعلیمی ڈگریوں کی بنا پر نااہل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں