Daily Mashriq


کوہاٹ:عاصمہ قتل کیس میں نامزد ملزم صادق آفریدی گرفتار

کوہاٹ:عاصمہ قتل کیس میں نامزد ملزم صادق آفریدی گرفتار

ویب ڈیسک:کوہاٹ میں ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ قتل کیس میں نامزد ملزم صادق آفریدی گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں میڈکل کالج کی طالبہ کوہاٹ کی رہائشی عاصمہ کو رشتے سے انکار پر قتل کرنے والے ملزم کا بھائی اور معاون کیس میں نامزد ملزم صادق آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق  کیس کا مرکزی ملزم مجاہد آفریدی بیرون ملک فرار ہوچکا ہے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مجاہد آفریدی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جا چکا ہے اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے واپس لے کر آئیں گے۔

ڈی پی کا کہنا ہے کہ مجاہد آفریدی کے پاس عمرے کا ویزہ پہلے ہی سے موجود تھا اور وہ قتل کے فوری بعد ملک سے فرار ہوگیا ۔

ڈی پی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کیس کو لیکر مرکزی ملزم کی گرفتاری سے متعلق پولیس پر کسی قسم کا سیاسی دباو نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں