Daily Mashriq


لنڈی کوتل:طورخم سرحد پر پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کی شرط لازمی قرار

لنڈی کوتل:طورخم سرحد پر پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کی شرط لازمی قرار

ویب ڈیسک: طورخم سرحد پر افغان حکام نے پاکستانی شہریوں کے لئے ویزہ کی شرط کو لازمی قرار دے دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق طور کم سرحد پر افغان حکام نے پاکستانی شہریوں کیلئے بھی ویزہ کی شرط کو لازمی قرارد ے دیا ہے اور کسی بھی پاکستانی کو بغیر ویزہ طور خم سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

 افغان حکومت نے پاکستان حکومت کی جانب سے امیگریشن سسٹم سخت کرنے کے بعد پاکستانی شہریوں کے لئے بھی امیگریشن ضوابط سخت کر دیے ہیں ۔ 

فیصلے کے بعد طور خم سرحد پر  افغان حکام نے  ویزہ کے بغیر پاکستانی شہریوں کو طورخم سرحد سے واپس کر دیا ،فیصلے سے قبائیلی عوام بری طرح متاثر ہونگے ،جبکہ  پاکستان حکومت افغان شہریوں کے لئے پہلے ہی سے ویزہ شرط لازمی قرار دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں