Daily Mashriq


سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت ختم،راو انوار کی گرفتاری عمل میں نہ آئی

سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت ختم،راو انوار کی گرفتاری عمل میں نہ آئی

ویب ڈیسک:نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے دی گئی  سپریم کورٹ کی مہلت ختم ہوگئی ہے۔

 سپریم کورٹ نے کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو 72 گھنٹے کی مہلت دی تھی جو ختم ہوگئی ہے لیکن راؤ انوار تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔ 

آئی جی سندھ نے راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں کو خط لکھا جب کہ سندھ پولیس کی 4 خصوصی ٹیموں نے اسلام آباد، پشاور اور اندرون سندھ چھاپے بھی مارے تاہم سندھ پولیس کو کامیابی حاصل نہ ہوسکی اورمعطل ایس ایس پی تاحال مفرور ہیں۔ ہفتے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ از خود نوٹس کی سماعت ہوئی لیکن راؤ انوار اس میں بھی پیش نہ ہوئے جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دی تھی۔

متعلقہ خبریں