Daily Mashriq


پاکستان میں 31جنوری کو سپر بلڈ مون دکھائی دے گا

پاکستان میں 31جنوری کو سپر بلڈ مون دکھائی دے گا

 ویب ڈیسک:پاکستان میں سپر بلڈ مون مختلف اوقات میں نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری کو چودھویں کے چاند مین 3 خصوصیات ہوں گی،چودھویں کا چاند زمین کے قریب ہوتو سپر مون کہلاتا ہے،سپرمون عام چاند سے 14فیصد بڑا اور 30فیصد زیادہ روشن ہوتا ہےجبکہ چاند کو پورا گرہن لگنے کی صورت میں اسے سپر بلڈ مون کہا جاتا ہے۔

31جنوری کو پاکستان وقت کے مطابق 3بجکر51منٹ پر چاند گرہن شروع ہوگا اور پاکستان میں دکھائی دینے والے چاند کو گرہن لگا ہوگا جبکہ کراچی میں سپر بلڈ مون 6بجکر 12منٹ پر اور اسلام آباد میں 5بجکر 32منٹ پر دکھائی دے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مکمل چاند گرہن 5بجکر 52منٹ سے شروع ہوگا اور چاند گرہن رات 9بجکر 8منٹ پر ختم ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے یہ بھی بتایا کہ سپر بلڈ مون کی رنگت سرخی مائل نارنجی دکھائی دیتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں