مظلوموں کو بارہ گاڑیوں کاپروٹوکول نہیں ملا کرتا،آصف زرداری

مظلوموں کو بارہ گاڑیوں کاپروٹوکول نہیں ملا کرتا،آصف زرداری

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہےکہ امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے اور اس بار پنجاب میں ہی حکومت بنانی ہے۔

تونسہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے بھی کیسز بھگتے ہیں اور نوازشریف کیسے مظلوم ہیں جن کے آگے اور پیچھے ایک درجن گاڑیوں کا پروٹوکول ہوتا ہے،جبکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دونوں انہی کے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مظلوم تو ہم تھے جو بکتر بند میں آتے تھے، پہلے جج نے سزا دی پھر وہ سزا سپریم کورٹ نے ختم کی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے اور اس بار پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں