پی ٹی آئی کا یوم تشکر اور مسلم لیگ ن پر الزامات کی یلغار

پی ٹی آئی کا یوم تشکر اور مسلم لیگ ن پر الزامات کی یلغار

ویب دیسک: پریڈ گراونڈ میں یوم تشکر کے عنوان سے پی ٹی آئی کے جلسے میں پارٹی قیادت کی طرف سے مسلم لیگ ن اور شریف خاندان پر الزامات کی یلغارکی گئی

تفصیلات کے مطابق 30 جولائی اتوار کے روز شام کو پی ٹی آئی کی جانب سے پریڈ گراونڈ میں یوم تشکر کے نام سے  جلسے کے موقع پر پی ٹی آئی قائدین نے مسلم لیگ ن اور 

شریف خاندان کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے الزامات کی بارش کر تے ہوئے مسلم لیگ ن کی قیادت کے مستقبل کے بارے میں کہا کہ ان کا مستقل جیل میں ہے۔

جہانگیر ترین نے اپنی تقریر میں شہباز شریف کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کو ماڈل ٹاؤن میں بہائے گئے لہو اور حدیبیہ پیپر ملز کیس کا حساب بھی دینا ہے

اس لیے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے سے پہلے نیب میں حاضری دیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کے عوام ڈاکوؤں سے آزاد ہوچکے ہیں جس پر سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی مبارکباد کی مستحق ہے۔

عوامی لیگ کے سربراہ  پی ٹی آئی کے حمایتی اور  وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار شیخ رشید نے کہاکہ نواز شریف اور ان کی اولاد کا مستقبل جیل میں ہے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے اور احتساب میں عوام کےسامنےسرخرو ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں