پاناما فیصلے سے میرا سر فخر سے بلند ہو گیا،نااہلی کیاوجہ کرپشن نہیں مجھے کوئی شرمندگی نہیں، نواز شریف

پاناما فیصلے سے میرا سر فخر سے بلند ہو گیا،نااہلی کیاوجہ کرپشن نہیں مجھے کوئی شرمندگی نہیں، نواز شریف

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے سے مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہوئی بلکہ میرا سر فخر سے بلند ہے کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اہلخانہ کے ہمراہ مری میں اپنی رہائشگاہ جاتے ہوئے باڑیاں بازار میں کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا، کارکنوں کی زبردست نعرے  بازی پر  نواز شریف بھی گاڑی سے باہرنکل آئے اور ہاتھ ہلا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

چھانگلہ گلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا اور مجھے کرپشن کی وجہ سے نا اہل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میری نااہلی کی وجہ کسی کو بھی سمجھ نہیں آ رہی جب کہ مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے اور میرا سر فخر سے بلند ہے۔

متعلقہ خبریں