Daily Mashriq


سپریم کورٹ کے فیصلے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ،عمران خان

سپریم کورٹ کے فیصلے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ،عمران خان

ویب ڈیسک :چیئرمینپی ٹی آئِی  عمران خان نے کہا ہے کہ ججز نے ہمیں سڑکوں پر نہ جانے اور عدالت آنے کا کہا،سپریم کورٹ کے فیصلے نےنئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔

اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں یوم تشکر کے جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے سیاسی کزن طاہر القادری نے ہمارے عدالت جانے کو بڑی غلطی کہا تھا،عدالت نے قوم کو امید دی ہے،میں سپریم کورٹ کےپانچوں ججز اور جے آئی ٹی ارکان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے جلسے کے شرکاء کو نئے پاکستان کا میچ جیتنے کی خوشخبری دی اور کہا کہ ابھی میچ جاری ہے، آخری گیند پر کھیل ختم ہوگا ،نیا پاکستان انڈر پاس ،میٹرو بس سے نہیں بلکہ عدل و انصاف پر مبنی اصولوں سے بنتا ہے۔

متعلقہ خبریں