Daily Mashriq

سنجے دت کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

سنجے دت کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لئے نئی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نگری میں سنجو بابا کے نام سے پہچانے جانے والے سنجے دت آج کے روز اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر بھی سنجے دت اپنے مداحوں کو نہ بھولے۔  اپنی سالگرہ کو منفرد بنانے کے لئے آج ہی کے روز اُن کی نئی آنے والی فلم ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔

 ہوم بیل فلم کی جانب سے سنجے دت کی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا۔ فلم کے پوسٹر میں سنجو بابا منفرد انداز کے ساتھ منہ چھپائے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں، سنجے دت فلم میں ادھیرہ کے نام کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

 سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سنجے دت نے بھی اپنی ٹوئٹ میں فلم کے پوسٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کا حصہ ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے۔

 واضح رہے کہ پراشانتھ نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کا پہلا پارٹ گزشتہ سال ریلیز کی جا چکا ہے تاہم فلم کا دوسرا حصہ سنجے دت کے کردار کے ساتھ ایک نئے انداز میں پیش ہونے جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں