Daily Mashriq

مزدوروں کی کم سے کم اجرت17ہزار500مقرر، نوٹیفکیشن جاری

مزدوروں کی کم سے کم اجرت17ہزار500مقرر، نوٹیفکیشن جاری

پشاور خیبرپختونخواحکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت17ہزار500مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جویکم جولائی سے نافذ العمل تصورہوگا۔محکمہ محنت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام نوعمر خواتین ،معمراورتمام طبقات پر ہوگاتمام صنعتکار اور کارخانے اس بات کے پابندہونگے کہ وہ کم سے کم اجرت کے ایکٹ2013ء کے مطابق کسی بھی مزدورکو 17ہزار500کی ادائیگی کریں گے اس سے پہلے مزدوروں کیلئے خیبرپختونخواحکومت نے گزشتہ سال کے بجٹ میں کم سے کم اجرت 15ہزارروپے مقرر کی تھی جونئے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد کالعدم تصور کی جائے گی ،نوٹیفکیشن کے مطابق مزدوروں کے اوقات کار8گھنٹے ہوں گے اورانہیں مہینے میں چاردن کی چھٹیاں دی جائیں گی۔ 

00:00

/

00:00

Loading Ad

اسکے علاوہ نوٹیفکیشن میں کہاگہاہے کہ یہ کم سے کم اجرت تصور ہوگی کاروبارکامالک یا کارخانہ دار مزدوروں کوان کے ہنرکے مطابق اس سے زائدکی ادائیگی کرسکتاہے مزدوروں کو اضافی ڈیوٹی کرنے پر مزید ادائیگی کی جائے گی اسکے علاوہ جہاں پر مزدوروں کے ساتھ کنٹریکٹ ہواہے وہاں پر تمام مزدوروں کوہائوس رینٹ الائونس،بجلی ،پانی ،طبی امداد ،گریجویٹی ،بونس اورپنشن کی بھی ادائیگی کی جائے گی اسکے علاوہ کارخانہ دارمزدوروں کو کام کرنیوالے مقامات پر کھانے پینے کی اشیاء پرسبسڈی فراہم کرینگے نوٹیفکیشن میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ مزدوروں کی کم سے کم ماہانہ اجرت17ہزار500ہوگی جوکہ ایک گھنٹے کی حساب سی673روپے بنتے ہیں۔

متعلقہ خبریں