Daily Mashriq

شہدا کی قربانیوں سے ہم آزاد ی کا سانس لے رہے ہیں، سکندر حیات خان

شہدا کی قربانیوں سے ہم آزاد ی کا سانس لے رہے ہیں، سکندر حیات خان

پشاور یوم شہدا کے سلسلے میں ایف سی لائن بنوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما و امیدوار برائے تحصیل میئر ملک سکندر حیات خان نے کیا یہ ٹورنامنٹ ایف سی کمانڈنٹ بنوں امیر ولی خان کی نگرانی میں منعقد ہوا ہے اس موقع پرپرنسپل انعام وزیر،متحدہ اساتذہ محاذ کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ریاض ،این ایس اے عبدالحمید خان ، ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری رشید زمان ودیگر بھی موجود تھے افتتاحی میچ سابقہ کمانڈنٹ ایف سی خیبر پختونخوا صفوت غیورشہیدالیوان ا ور سابقہ ایف سی کمانڈنٹ امیر بادشاہ شہیدالیوان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا اور دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابل ہوا سابقہ کمانڈنٹ ایف سی خیبر پختونخوا صفوت غیورشہید الیوان کی ٹیم نے سابقہ ایف سی کمانڈنٹ امیر بادشاہ شہیدالیوان کو 39رنز سے شکست دے دی ۔ 

میچ کے اختتام پرمنعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سکندر حیات خان نے کہاکہ شہدا کی بدولت ہم آزاد ی کا سانس لے رہے ہیں اور شہدا کی یاد میں یہ ٹورنامنٹ اس بات کی دلیل ہے کہ قوم شہدا کو کسی صورت نہیں بھولی ہے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد ررکھی جائیں گی‘ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت شہدا کے خاندانوں کو کسی بھی مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں