Daily Mashriq

کوئٹہ بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

باچاخان چوک کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں اب تک 3 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ  متعدد   افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریکسیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں  زخمی ہونے والے 12 افراد کو  سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے سامنے ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،  دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، جب کہ  سول اور  شہر کے دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں