Daily Mashriq

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں شریک سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیںگی ،وزیراعظم

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں شریک سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیںگی ،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں شامل ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں منصوبے کے مختلف فریقوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پروگرام لوگوں کی رہائشی ضروریات پوری کرنے کیلئے اہم ترین منصوبہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس منصوبے سے بڑے شہروں میں مکانات کی قلت کا مسئلہ حل ہوگا، معیشت مستحکم ہوگی اور معاشی سرگرمیاں تیز ہوںگی۔

متعلقہ خبریں