Daily Mashriq

افغانستان کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں:وزیر خارجہ

افغانستان کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں:وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم مثبت نتیجے کے منتظر ہیں۔

آج (اتوار) خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ(ن) کی طرف سے وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ غیر ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں