Daily Mashriq

روڈ ٹو مکہ منصوبہ سفر حج میں ایک اہم کامیابی ہے:نور الحق قادری

روڈ ٹو مکہ منصوبہ سفر حج میں ایک اہم کامیابی ہے:نور الحق قادری

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر نو ر الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں روڈ ٹومکہ منصوبے کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ ملک کے دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ سفر حج میں ایک اہم کامیابی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد سے پچیس سے تیس ہزار عازمین حج اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔نور الحق نے کہا کہ سعودی حکام کی طرف سے پاکستانی عازمین حج کو ای ویزا سہولت کی فراہمی ایک اچھا اقدام ہے اور پاکستان کا دیرینہ مطالبہ بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت پاکستانی عازمین حج کو فوری مفت ویزے کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ اس سے پہلے یہ سہولت صرف فرانس، الجزائر، مراکش اور نائیجیریا کے عازمین کو حاصل تھی۔

متعلقہ خبریں