Daily Mashriq


آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی ایدھی ہوم میں رونمائی،،

آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی ایدھی ہوم میں رونمائی،،

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو ایدھی ہوم پہنچا دیا گیا۔

تصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز   ٹرافی کو ایدھی ہوم پہنچادیا گیا اس موقعے پر اپنے منفرد بیٹنگ کے انداز سے مشہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی بھی ٹرافی کی رونمائی کے وقت ایدھی ہوم میں موجود تھے اس دوران شاہد آفریدی نے میڈیا کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں ابھی وقت لگے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچز ہمیشہ سے اہمیت کے حامل رہے ہیں اور دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ کھیلی جانی چاہیئےاپنے بارے میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ہر قسم کی اور کافی  کرکٹ کھیل چکا ہوں اب انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں