Daily Mashriq


سینیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ کا مردم شماری طریقہ کار پر اعتراض

سینیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ کا مردم شماری طریقہ کار پر اعتراض

ویب ڈیسک: ہمیں ہماری آبادی سے محروم کیا جانا نا انصافی ہے،عنایت اللہ

تفصیلات کے مطابقصوبائی سینیئر وزیر عنایت اللہ نے  پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا مردم شماری میں اندراج نہ کیا جانا خیبرپختونخوااورفاٹا کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں زیادہ تر کا تعلق خیبرپختونخوا فاٹا سے ہے، 

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک میں مزدوری کرنے والوں کا بھی مردم شماری میں اندراج کیا جائے، خیبرپختونخوا اور فاٹا کہ ستر لاکھ سے زائد لوگ بیرون ممالک مقیم ہیں،

عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے اور مشاورت کے بعد عدالت سے بھی رجوع کریں گے

متعلقہ خبریں