Daily Mashriq


خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نامزد نام بھی کھٹائی کا شکار

خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نامزد نام بھی کھٹائی کا شکار

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت اور اپوزیشن کیجانب سے متفقہ طور پر نام زد کیے گئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ناصر سعید کھوسہ کا نام اعتراضات کی نذر۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئےاپنی ہی طرف سے دیے گئے  نام سے دستبردار ہوگئی، تحریک انصاف کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ عوامی حلقوں سے اٹھنے والے اعتراضات اور نکتہ چینیوں کے باعث ناصرسعید کھوسہ کا نام واپس لیا گیا ہے،جبکہ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کا کہنا ہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے ناصر سعید کھوسہ کا نام جلدبازی میں دیا تھا،تاہم غلطی کو سدھارتے ہوئے مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کیلئے نیا نام دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں