Daily Mashriq


شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2اہلکار شہید

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2اہلکار شہید

ویب ڈیسک:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے بم نصب کیا گیا تھا جو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے گزرنے پر پھٹ گیا۔

شہیدہونے والوں کی شناخت لانس نائیک مومن علی اور سپاہی سلیم کے نام سے کی گئی، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو (سی ایم ایچ) پشاور منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں