Daily Mashriq


اوگرام کی عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

اوگرام کی عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

ویب ڈیسک:اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات میں اجافے کی سمری بھیج دی۔

اوگرا کی جانب سے وزارت  پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50  پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔

 اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 23 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 11 روپے 65 پیسے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں