Daily Mashriq

الیکشن کمیشن نے 2018کےعام انتخابات کیلے ضابطہ اخلق تیار کر لیا

الیکشن کمیشن نے 2018کےعام انتخابات کیلے ضابطہ اخلق تیار کر لیا

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا بھی دی جاسکے گی۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے 60 نکاتی انتخابی ضابطہ اخلاق مرتب کرلیا گیا ہے، جس کی خلاف ورزی پر سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔ ضابطہ اخلاق کے تحت مذہب اور ذات برادری کے نام پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی، سیاستدانوں کی ذاتی زندگی پر تنقید بھی نہیں کی جاسکے گی۔ ہر سیاسی جماعت کو ہر حلقے میں ایک سے زائد بار جلسے کی اجازت نہیں ہوگی،اس کے علاوہ کار ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، لالچ یا دباوٴ ڈال کر امیدوار کو دستبردار کروانا جرم ہوگا، اس کے علاوہ سیاسی جماعتیں، امیدوار اور کارکن میڈیا پر بھی دباوٴ نہیں ڈال سکیں گے۔ ضابطہ اخلاق میں قومی اسمبلی کے امیدوار کیلئے اخراجات کی حد 40 لاکھ  روپے جب کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے اخراجات کی حد 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، پولنگ کے روز سیاسی جماعت کی ووٹر پرچی پر پابندی ہوگی، امیدوار کیجانب سے پولنگ اسٹیشن پر مقرر کیا گیا ایجنٹ کا متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں