Daily Mashriq

آئی جی کی ہوائی فائرنگ روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

آئی جی کی ہوائی فائرنگ روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

پشاور (اے پی پی)آئی جی پولیس ڈاکٹر محمد نعیم خان نے صوبہ بھر کے تمام ڈی آئی جیز اور ضلعی پولیس افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ریجنز اور اضلاع میں چاند رات اور عیدالفطر کے تہوار کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے قبیح فعل کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔ جاری حکم نامے میں آئی جی پی نے کہاکہ ہوائی فائرنگ ایک غیر اسلامی اور غیر قانونی فعل ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بہتری اسی میں ہے کہ ہم معاشرے سے ہوائی فائرنگ جیسی لعنت کا خاتمہ کریں کیونکہ اندھی گولی کسی کا گھر اجاڑ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں