Daily Mashriq


پاناما کیس میں نیاموڑ،شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کے ذریعے فلیٹ خریدنے کا الزام،

پاناما کیس میں نیاموڑ،شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کے ذریعے فلیٹ خریدنے کا الزام،

ڈِیسک:ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے پاناما کیس میں شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کی رقم کے ذریعے لندن میں فلیٹخریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ای میل کی ہے۔

جس سے کیس میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہری کاشف مسعود کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک ای میل میں کہا گیا ہے کہ مےفیئرفلیٹس کی خریداری لندن قوانین کے مطابق ہے۔

مگر شریف فیملی نے منی لانڈرنگ کر کے یہ جائیداد بنائی جس کے لئے مختلف بینکوں میں مختلف ناموں کے اکاؤنٹس کھولے گئے۔

ای میل میں مزید کہا کہ وہ سپریم کورٹ کی معاونت کرنا چاہتے ہیں اورعدالت میں پیش ہونے کو بھی تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں