Daily Mashriq


نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر

ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ سے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست کے بعد دوسری سے چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ اور آسٹریلیا 105 ،105 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پر ہیں۔

 پاکستان اور جنوبی افریقا 102،102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور زمبابوے بالترتیب چھٹی سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں