Daily Mashriq


پاناماکیس، وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 6 دسمبر تک،

پاناماکیس، وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 6 دسمبر تک،

ڈیسک:سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور مسلم لیگ (ن) کے وزراء بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالت میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نعیم بخاری اور بابر اعوان کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم کے وکیل سلمان اسلم بٹ اور ان کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ بھی عدالت میں موجود ہیں۔

دوران سماعت درخواست گزار ایڈووکیٹ طارق اسد نے عدالت عظمیٰ کی توجہ اس جانب دلائی کہ حامد خان سے متعلق میڈیا میں بہت سی باتیں کی گئیں۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حامد خان بہت سینیئر اور اہل قانون دان ہیں اور قانون سے متعلق کتاب بھی لکھ چکے ہیں. لہذا میڈیا میں ان سے متعلق باتوں سے ان کے قد کاٹھ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ساتھ ہی چیف جسٹس نے پاناما لیکس کے حوالے سے میڈیا کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر طارق اسد ایڈووکیٹ نے استدعا کی میڈیا کو کیس پر تبصروں سے روکا جائے، کیونکہ تبصروں سے کیس پر اثر پڑے گا ۔

متعلقہ خبریں