Daily Mashriq


ملک کے مختلف شہروں میں کل موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان،،،

ملک کے مختلف شہروں میں کل موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان،،،

ویب ڈیسک:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل کراچی، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جہاں جلسے جلوس کے اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی وہیں حکومت نے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کراچی، راولپنڈی، حیدر آباد، سکھر اور میرپور خاص میں موبائل فون سروس کی سہولت عارضی طور پر معطل رہے گی۔

متعلقہ خبریں