Daily Mashriq

سب سے کہتا ہوں اب جمہوریت کو چلنے دیں ، بلاول بھٹو زرداری

سب سے کہتا ہوں اب جمہوریت کو چلنے دیں ، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک:چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تمام فورسز سے کہتا ہوں کہ وہ بس کردیں اور جمہوریت کو چلنے دیں۔

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، ہم نے دنیا کے کم عمر ترین وزیراعظم دیئے، ہمیشہ جمہوریت کو فروغ دیا اور آئندہ بھی جمہوریت کو پروان چڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، انتخابات کا انعقاد وقت پر اور حکومت کو مدت پوری کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دن ملک کے نوجوانوں کے لئے اچھے نہیں تھے، انہوں نے ریاست کو گھٹنے ٹيکتے اور ریاست کی رٹ ختم ہوتی دیکھی، قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑایا گیا، اس دوران ملک بھر میں ہونے والے واقعات افسوسناک تھے، دھرنا معاملہ جوڈیشل کمیٹی میں پیش ہونا چاہیے، میں فورسز اور دیگر طاقتوں سے کہتا ہوں کہ بس کردیں اور جمہوریت کو چلنے دیں۔ ہمیں اپنی کمزوریوں اور غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔

متعلقہ خبریں