Daily Mashriq


شریعت معاشرےکو جنگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دیتی، مولانا فضل الرحمان

شریعت معاشرےکو جنگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دیتی، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام میں دہشت گردی اور بے گناہ خون بہانے کا کوئی تصور نہیں جب کہ معاشرے کو جنگ میں دھکیلنا بھی کوئی شریعت نہیں۔

بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گالیاں دینا، دہشت گردی پھیلانا اور بے گناہ خون بہانا شرعی تعلیمات میں شامل نہیں۔ معاشرے کو جنگ میں دھکیلنا بھی شریعت کے خلاف ہے ہم لوگ ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں انسانیت محفوظ رہے۔ فیض آباد دھرنے میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیئے تھا لیکن ایک خاص سازش کے تحت فورسز اور عوام کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ خبریں