Daily Mashriq


قطری شہزادوں کوشکارکی اجازت دینے پر جواب طلبی

قطری شہزادوں کوشکارکی اجازت دینے پر جواب طلبی

ویب ڈیسک:اسلام آبادہائی کورٹ نے قطری شہزادوں کو پرندوں کے شکارکی اجازت دینے کے خلاف دائر درخواست پر وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

قطراورمتحدہ عرب امارات کے شہزادوں کو پرندوں کے شکار کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ درخواست میں وفاق، سیکرٹری خارجہ اوروزیراعلیٰ پنجاب کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارکا سماعت کے دوران موقف تھا کہمحکمہ داخلہ پنجاب نے پرندوں اور جانوروں کی حفاظت ایکٹ 1912 کی خلاف ورزی کی۔ شکارکے لیے امیرقطر شیخ حماد کو ضلع بہاولنگرجب کہ شیخ حماد بن جاسم کوبھکر، جھنگ اورلیہ کا علاقہ الاٹ کیا گیا، یہ وہی شہزادے ہیں جن کا پاناما کیس میں مسلسل ذکر ہوا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، 

متعلقہ خبریں