لاہور بلیوز نے نیشنل ٹی20 کپ جیت لیا،،،

لاہور بلیوز نے نیشنل ٹی20 کپ جیت لیا،،،

ویب ڈیسک:نیشنکل ٹی20کپ میں لاہور بلیوز کی ٹیم  لاہور وائٹس کو ہرا کر چیمپئن بن گئی جب کہ ٹیم نے 128 رنز کا ہدف 15 گیندیں قبل 3  وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں لاہور بلیوز کی ٹیم 128 رنز کا ہدف 15 گیندیں قبل ہی مکمل کرکے فیورٹ لاہور وائٹس کو ہرا کر چیمپئن بن گئی جب کہ امام الحق نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی۔

لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 127 رنز بنائے، کپتان سلمان بٹ 62 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ کامران اکمل نے 20 رنز بنائے۔ لاہور بلوز کی جانب سے عاطف جبار نے 2 جب کہ اعزاز چیمہ، خالد عثمان اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں